اتوار , 1 نومبر 2020
ensdur

عمران خان کو 22 کروڑ عوام کی مشکلات کا ادراک ہی نہیں، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا وزیر اعظم عمران خان سے متعلق کہنا ہے کہ پاکستان کے 22 کروڑ عوام کو جن مشکلات کا سامنا ہے اس کا عمران خان کو ادراک نہیں۔

سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ این ایف سی  اور آئینی تقاضوں کو صحیح حق نہیں دیا جاتا اور وزیراعظم کہتے ہیں کہ میں جمہوریت ہوں، انہوں نے جمہور کا جو خیال کیا ہے، جمہوریت میں آئین کی پاسداری کرنا بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکتوبر کا مہینہ بہت اہم ہے کیونکہ اکتوبر کے مہینے میں پاکستان میں حقیقی جمہوریت کو لانے کی ابتداء ہوئی تھی جب بے نظیر بھٹو پاکستان واپس آئی تھیں تو عوام کے ایک سمندر نے ان کو خوش آمدید کیا، وہ پاکستان کے عوام کی جنگ لڑنے آئی تھیں، 18 اکتوبر کو جمہوریت کی خاطر پیپلز پارٹی کے جیالوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، اسی لیے 18 اکتوبر کو پیپلز پارٹی کی میزبانی میں جلسہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے حالیہ مہنگائی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلے چینی 55 روپے کلو تھی، وزیر اعظم  نے نوٹس لیا تو سنچری کراس کر گئی، ادویات عام آدمی کی دسترس سے دور کردی گئی ہیں۔

اس وقت انڈے 170 روپے درجن ہیں اور وزیر اعظم کو ان چیزوں کا کوئی احساس نہیں ہے، اگست 2018 ء میں 332 روپے دس کلو گندم تھی، چینی55 روپے کلو تھی، کوکنگ آئل 145 روپے فی لیٹر تھا اور آلو 29 روپے کلو تھے، گیس، تیل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ چیزیں ایک عام آدمی استعمال کرتا ہے، اگر ان کی قیمتیں بڑھیں گی تو اس کا اثر عام آدمی پر آتا ہے، غریب آدمی کے منہ سے نوالہ چھین لیا گیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایسے نیک لوگ نہیں چاہیئں، اب چینی سو روپے کلو ہے، یہ کیا ہو رہا ہے کہ آپ برملا کہتے ہیں کہ ہمیں سب پتا ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

Slip of Toungue or Slip of mind | لاریب مشتاق

تحریر: لاریب مشتاق ہٹلر کا قول ہے کہ کسی بھی ملک کو شکست دینے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے