منگل , 22 ستمبر 2020
ensdur

عمران خان نے کلبھوشن اور احسان اللّٰہ احسان تک کو این آر او دیا: بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان نے کہا تھا کسی کو این آر او نہیں دوں گا، جتنے این آر او وزیراعظم نے دیئے کسی آمر نے بھی نہیں دیئے، بھارتی جاسوس کے اعتراف جرم کے باوجود این آر او دیا جا رہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا سپریم کورٹ نے کہا نیب کو سیاسی طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، عدالتی فیصلے کے بعد حکومت کو اپوزیشن کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیئے، پورے پاکستان کیلئے احتساب کا ایک ادارہ ہونا چاہیئے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ احسان اللّٰہ احسان نے ہماری جماعت کے ساتھ کیا کیا اس کا جواب نہ دیں، مگر اے پی ایس کے بچوں کا جواب تو دینا پڑے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم نے اپنے کسی بیان میں دہشت گردوں کی مخالفت تک نہیں کی، جہانگیر ترین، بی آر ٹی، مالم جبہ، بلین ٹری، چینی چوروں کو این آراو دیا گیا، ہر چیز پر این آر او دیا جا رہا ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

نواز شریف اتنے بھی “بھولے” نہیں | نصرت جاوید

بسااوقات واقعتا گھبرا جاتا ہوں۔ چند مہربان پڑھنے والے بہت اشتیاق سے اہم ترین سیاسی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے