ہفتہ , 23 جنوری 2021
ensdur

علی قاسم گیلانی کی ضمانت منظور، 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ بھی خارج

لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ نے پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف گیلانی کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی کی ضمانت منظور کر لی، ان کے خلاف مقدمہ بھی خارج کر دیا گیا ہے.

علی قاسم گیلانی کے بھائی علی حیدر کا کہنا ہے کہ ملتان جلسے کو روکنے کیلئے حراست میں لئے گئے علی قاسم گیلانی کی روبکار ڈسٹرکٹ جیل پہنچا دی گئی ہے۔ ان کے خلاف 16 ایم پی او کے تحت درج کیا جانے والا مقدمہ بھی ختم کردیا گیا ہے۔

واضح رہے 28 نومبر کی رات ملتان میں قاسم باغ کے گرد حالات اس وقت کشیدہ ہوگئے تھے جب پی ڈی ایم کے کارکنوں نے جلسہ گاہ کے راستوں کو کھولنے کی کوشش کی تھی جس پر پولیس بھی حرکت میں آئی۔ جیالوں اور متوالوں کی پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں کئی پکڑے گئے۔ پولیس نے یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی کو تھانہ گلگشت منتقل کیا جس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے 30 روز کیلئے نظر بندی کے احکامات جاری کر دیئے تھے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

وفاقی حکومت نے گزشتہ 2سال میں 5 ارب ڈالر قرض لیا، سینیٹ میں آگاہی

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پچھلے دو سال میں  5 ارب ڈالرز کے بیرونی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے