ہفتہ , 31 اکتوبر 2020
ensdur

علامہ زبیر اور انکے ساتھیوں کا خاتون رپورٹر پر تشدد

لاہور میں نجی ٹی وی سما کی رپورٹر پر تشدد کرنے والے علامہ زبیر اور ان کے ساتھیوں  کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، تاہم ملزمان کی تاحال گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے سینٹر پوائنٹ پر علامہ زبیر احمد نے اپنے ساتھیوں سمیت نجی ٹی وی کی رپورٹر سدرہ غیاث کی گاڑی کو روکا اور ان پر حملہ کردیا۔ خاتون رپورٹر پر تشدد کے ساتھ ساتھ اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں، سدرہ غیاث کے ساتھیوں نے جب اسے بچانے کی کوشش کی تو ملزمان نے انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

پنجاب اسمبلی میں واقعے پر ن لیگی ایم پی اے راحت افزا کی جانب سے توجہ دلاؤ نوٹس میں سوال اٹھایا گیا کہ واقعے پر اب تک کس قسم کی پیش رفت ہوئی اور پولیس کیا اقدامات کررہی ہے۔

مذہبی رہنما کا خاتون پر تشدد کرنے پر مذہبی حلقوں کی جانب سے واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے، علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ یہ ایک ناقابل معافی جرم ہے۔

پولیس نے شدید دباؤ کے بعد واقعے کی ایف آئی آر درج کرلی ہے تاہم ابھی تک ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

گلگت بلتستان، نوید انقلاب | آفتاب احمد گورائیہ

تحریر: آفتاب احمد گورائیہ گلگت بلتستان اپنے دیو مالائی حُسن، برف پوش چوٹیوں، خوبصورت وادیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے