جمعرات , 29 اکتوبر 2020
ensdur

عاصم باجوہ نے بلوچستان میں سازش کی، نواز شریف

پیپلز پارٹی کی میزبانی میں منعقد آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام مسائل کی جڑ ریاست کے اوپر ریاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نمائندہ حکومتیں آنے نہیں دی جاتیں اور اگر کوئی حکومت آ بھی جائے تو اس کے ساتھ ایک اور متوازی حکومت بن جاتی ہے۔

نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب ایک ڈکٹیٹر کا بنایا ہوا ادارہ تھا، اسے ختم نہ کرنا ہماری غلطی تھی لیکن ہم نے کبھی سوچا نہ تھا کہ اسے اس طرح استعمال کیا جا سکے گا۔ اپوزیشن کے ارکان کو جھوٹے مقدمات میں بند کیا جاتا ہے۔

نواز شریف نے مزید کہا کہ 2018 کے سینیٹ انتخابات سے قبل ایک مذموم سازش کی گئی۔ اس سازش کے ذریعے بلوچستان کی حکومت گرا دی گئی۔ اس کی اصل وجہ سینیٹ انتخابات کو مینیج کرنا تھا۔ اس سازش کے پیچھے عاصم سلیم باجوہ تھا جس کے خاندانی کاروبار کا دائرہ دنیا بھر میں پھیلا ہوا ہے۔ کوئی جے آئی ٹی نہیں بنائی گئی، کوئی پیشی نہیں ہوئی، کوئی مانیٹرنگ جج نہیں بیٹھا، اور میڈیا خاموش ہوگیا۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

وزیراعظم عمران خان کی آرمی چیف سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے، جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے