منگل , 24 نومبر 2020
ensdur

طالبان نے رد عمل میں بلور خاندان کو نشانہ بنایا، ن لیگ کا بھی وہی بیانیہ ہے، وزیر داخلہ اعجاز شاہ

وفاقی وزیر داخلہ برگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے ننکانہ صاحب میں سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب اے این پی نے طالبان کی مخالفت کی تو انہوں نے میاں افتخار کے بیٹے کو مار دیا اور بلور خاندان پر دہشتگردی اسے کے رد عمل میں کی گئی۔ تاہم انہوں نے غلام احمد بلور کا نام غلطی سے لیا حالانکہ طالبان کی جانب سے نشانہ بشیر احمد بلور کو بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ن لیگ کا بھی وہی بیانیہ ہے اور وہ ن لیگی جیالوں کیلئے دعا گو ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت کا بیانیہ آپ کے سامنے ہے، ملک سے باہر بیٹھ کر پاک فوج کےسپہ سالار پر الزمات لگائے گئے اور قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ ساری باتیں لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لیے کیں گئیں۔ اعجاز شاہ نے مزید کہا کہ حکومت دشمنی میں سیاسی جماعتیں حد پار کر گئی ہیں، سیاسی جماعت کے رہنما کی طرف سے آرمی چیف پر الزام تراشی کی گئی اور ایاز صادق نے ہماری فوج اور ابھی نندن سے متعلق بہت غلط بات کی ہے، پاک فوج کے خلاف بولنے والوں کو بھارت چلے جانا چاہیے. اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ ایازصادق کےخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی لوگوں نے درخواستیں دیں۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

اینٹی انکروچمنٹ میں تعینات خاتون اہلکار کا مرد اہلکاروں پر ہراسانی کا الزام

کراچی میں محکمہ اینٹی انکروچمنٹ میں تعینات خاتون اہلکار نے ادارے کے اکاؤنٹینٹ اور دیگر …

ایک تبصرہ

  1. واہ بہی واہ وزیر داخلہ اپنۓ ہی ملک کۓ عوام کو اپنۓ ملک کی فوج سۓ جان بچانۓ کا مشورہ دۓ رہا ہۓ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے