جمعرات , 4 مارچ 2021
ensdur

ضمنی انتخاب: NA75 میں پی ٹی آئی نے اپنی جیت کا اعلان کردیا، الیکشن کمیشن نے نتائج روک دیئے گئے

ریٹرننگ افسر نے این اے 75 ڈسکہ کے انتخابی نتائج روک دیئے، حتمی نتیجے کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا، 23 پولنگ سٹیشنز کا نتیجہ تاخیر کا شکار رہا، 337 پولنگ سٹیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کی نوشین افتحار کو تحریک انصاف کے علی اسجد ملہی پر برتری حاصل ہے۔

مسلم لیگ ن کی این اے 75 سے امیدوارنوشین افتخار نے چیف الیکشن کمشنر کو درخواست دی، جس میں انہوں نے موقف اپنایا کہ انتخابات میں 23 پولنگ سٹیشنوں کا عملہ انتخابی نتائج سمیت غائب ہے، اب تک 335 سٹیشنوں کے نتائج مرتب کئے گئے ہیں، ریٹرننگ افسر نے پریذائیڈنگ افسران اور عملے کی بازیابی پر بے بسی کا اظہار کیا۔

نوشین افتخار نے درخواست میں کہا کہ مسنگ نتائج کے حوالے سے شکوک شبہات پائے جاتے ہیں، متعلقہ پولنگ سٹیشنوں کے نتائج معطل کر کے فرانزک آڈٹ کروایا جائے، الیکشن کمیشن کی طرف سے صورتحال کے جائزے تک نتیجہ روک دیا جائے، مذکورہ 23 پولنگ سٹیشنوں، ڈسکہ سٹی کے 36 پولنگ سٹیشنوں میں دوبارہ انتخابات کروائے جائیں۔

دوسری جانب معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ این اے 75 ڈسکہ سے پی ٹی آئی 7827 ووٹوں کیساتھ میدان مارچکی، احسن اقبال، جاوید لطیف، عطا تارڑ نے آر او کو یرغمال بنا رکھا ہے، الیکشن نتائج کا اعلان کرنے سے روکا جا رہا ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب کرائیں گے: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے