جمعرات , 4 مارچ 2021
ensdur

ضمنی انتخابات میں شکست: وزیر اعلیٰ نے پرویز خٹک کے بھائی صوبائی وزیر لیاقت خٹک کو عہدے سے ہٹا دیا

خیبرپختونخوا کے صوبائی حلقے پی کے 63 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی اور صوبائی وزیر آبپاشی لیاقت خٹک کو عہدے سے ہٹا دیا۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ہوم گراؤنڈ پر ن لیگ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

الیکشن ہارنے کے بعد پی ٹی آئی پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان نے صوبائی وزیر لیاقت خٹک کو وزارت سے ہٹا دیا ہے۔ لیاقت خٹک کو فوری طور پر عہدے چھوڑنے کے ہدایت کی گئی ہے۔

پی کے 63 الیکشن کے دوران صوبائی وزیر لیاقت خٹک نے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار اختیار ولی کی حمایت کی تھی۔ جس کی بناء پر ان کو عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب کرائیں گے: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے