جمعرات , 28 جنوری 2021
ensdur

صوبائی کابینہ نے 2 ہفتوں کے بجائے شہباز شریف اور حمزہ کو پانچ روز پیرول پر رہا کرنے کی اجازت دیدی

صوبائی کابینہ نے 2 ہفتوں کے بجائے شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو پانچ روز پیرول پر رہا کرنے کی اجازت دیدی۔

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے کی جانب سے دی گئی درخواست پر غور کیا گیا اور انسانی بنیادوں پر ان کی رہائی کی منظوری دی۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی دو ہفتوں کی رہائی کیلئے درخواست دی تھی۔ لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بیگم شمیم اختر کے جنازے پر لاکھوں لوگ تعزیت کیلئے آئیں گے، اس موقع پر شہباز شریف اور ان کے بیٹے کی موجودگی ضروری ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

جنسی ہراسگی۔۔۔! | سعدیہ معظم

تحریر: سعدیہ معظم میں کوئٹہ شہر کے ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوئی ۔ابو بینک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے