منگل , 4 اگست 2020
ensdur
اہم خبریں

صوبائی وزیر بلدیات ناصر شاہ کی وسیم اکرم کو شہر کے دورے کی دعوت

صوبائی وزیر بلدیات ناصر شاہ کاکہنا ہے کہ میں اپنے پڑوسی وسیم اکرم کو دعوت دیتا ہوں میرے ساتھ شہر کا دورہ کریں،شہر کی سڑکوں کا جائزہ لیں اور دیکھیں کس طرح پانی کا نکاس کیا گیا ہے۔

ناصر شاہ نے اپنے ایل بیان میں کہا کہ وسیم اکرم، اگر آپ مخلص ہیں تو شہر کا دورہ ضرور کریں گے ، اگر آپ نے سنی سنائی باتوں پر بیان دیا ہے تو آپ سے زیادہ غیر ذمہ دار کوئی نہیں ہے۔ وسیم اکرم کے غیر ذمہ دارانہ بیان نے عوام کو مایوس کیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق کپتان وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ کیا بارش میں ڈوبے شہر کی یہ حالت ہمیں نیند سے جگانے کی گھنٹی ہے؟ کراچی میں نکاسی آب ایک حل طلب مسئلہ حل ہے۔ ہمیں اپنے خوبصورت شہر کو دوبارہ ٹھیک کرنا ہوگا۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم ہیڈ عمران غزالی وزارت اطلاعات کے ‘ڈیجیٹل میڈیا ونگ’ کے جنرل مینجر مقرر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے میرٹ پر تعیناتیوں کے دعوے اقربا پروری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے