وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کرک میں متاثرہ مندر کو دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت مندرکی دوبارہ تعمیر کو جلد یقینی بنائے گی۔
پشاور میں ایک تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ مندر کی تعمیر کے لیے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کر دیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے مقدس مقامات کاتحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے بھی کرک میں مندر کلائے جانے کا از خود نوٹس لیا ہے اور چیف سیکرٹری ،آئی جی کے پی اورایک رکنی اقلیتی حقوق کمیشن کو مندر کے دورے کا حکم دیا ہے۔
چیف جسٹس نےمندر کونقصان پہنچانے کے معاملے پر4جنوری تک رپورٹ طلب کرتے ہوئے ازخوز نوٹس 5 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کیا ہے۔