منگل , 13 اپریل 2021
ensdur

صحافی عزیز میمن کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کیلئے قبرکشائی کی گئی

نوشہرو فیروز کے علاقے محراب پور میں قتل کیے جانے والے صحافی عزیز میمن کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کے لئے قبرکشائی کی گئی۔

صحافی عزیز میمن کی قبرکشائی کے لئے پی ایم سی کےایم ایس کی قیادت میں 3 رکنی ٹیم کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

سیکریٹری صحت سندھ، رجسٹرارہائی کورٹ، ڈسٹرکٹ سیشن جج، جوڈیشل مجسٹریٹ کنڈیارو کےعلاوہ جے آئی ٹی کے ارکان بھی صحافی عزیزمیمن کی قبرکشائی کے دوران موجود تھے۔

واضح رہے کہ صحافی عزیز میمن کی لاش 16 فروری 2020 کو نہر سے ملی تھی۔ گزشتہ پورٹ مارٹم کے مطابق عزیز میمن کی موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی تھی، صحافیوں کے احتجاج کے وجہ سے دوبارہ پوسٹ مارٹم کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم عہدوں سے استعفے مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیئے

پیپلز پارٹی نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم سے علیحدگی کے فیصلے پر مرحلہ وار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے