ہفتہ , 19 ستمبر 2020
ensdur

شہری کو برہنہ کر کے تشدد کرنے کا معاملہ، مشتعل ہجوم کا پشاور میں ایس ایچ او کے حجرے پر حملہ

خیبر پختونخوا کے شہر پشاور کے علاقے تہکال میں کل رات عامر نامی ایک نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں پولیس کی جانب سے انہیں برہنہ کر کے ویڈیو بنائی گئی اور پھر وہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔ پولیس کے خلاف ایکشن کے باوجود مشتعل ہجوم نے تہکال ہی سے تعلق رکھنے والے ایس ایچ او عمران کے ہجرے پر حملہ کیا اور وہاں توڑ پھوڑ کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشتعل ہجوم نے پولیس کی موجودگی میں ہجرے میں گھس کر نہ صرف توڑ پھوڑ کی بلکہ اس کے ساتھ ساتھ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی، جب کہ ہجوم میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شہری اپنے پستول سے مسلسل فائرنگ کررہا ہے۔

واضح رہے کہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایس ایچ او کے ہجرے میں پولیس کے کئی نوجوان موجود ہے، مگر وہ ہجوم کو منتشر کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

گیس کی لوڈشیڈنگ پر وزیراعظم سمیت سب کو شرم دلائیں گے، فردوس شمیم نقوی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم پی اے اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے