ہفتہ , 31 اکتوبر 2020
ensdur

شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت، ملک میں ایک بار پھر یومیہ متاثرین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر اورقومی اسمملی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ترجمان کے مطابق انھوں نے لاہور ماڈل ٹاؤن رہائش گاہ پر اپنے آپ کو قرنطینہ کر لیا ہے اور ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔

نیب نے دو دن قبل شہباز شریف کو تفتیش کے لیے بلایا تھا اور اس موقع پر پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد بھی نیب دفتر کے باہرموجود رہی۔

پارٹی ترجمان کے مطابق تحریری طور پر نیب کو متعدد بار آگاہ کیا کہ شہباز شریف کینسر کے مرض میں مبتلا رہے ہیں اور ان کی قوت مدافعت عام لوگوں کی نسبت کم ہے یہاں تک کہ ویڈیو لنک پر تفتیش کرنے کی پیشکش کی گئی۔

ترجمان کے مطابق شہباز شریف کی نو جون کو نیب کی پیشی کے علاوہ نہ کسی سے ملاقات ہوئی اور نہ ہی وہ کہیں اور گئے ہیں۔

پارٹی ترجمان نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ شہباز شریف کو ان حالات میں نیب میں طلب کر کے ان کی زندگی کو خطرے میں ڈالا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر شہباز شریف کو کچھ ہوا تو عمران خان اور نیب ذمہ دار ہوں گے۔

پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 5834 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ ایک دن میں اس وائرس سے 101 اموات ہوئی ہیں۔

اس وقت ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی کل تعداد 119536 بنتی ہے۔ اس وائرس سے اب تک 38391 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ ملک بھر میں اس وائرس کے مرنے والوں کی تعداد 2356 ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

گلگت بلتستان، نوید انقلاب | آفتاب احمد گورائیہ

تحریر: آفتاب احمد گورائیہ گلگت بلتستان اپنے دیو مالائی حُسن، برف پوش چوٹیوں، خوبصورت وادیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے