جمعرات , 29 اکتوبر 2020
ensdur

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، پاک فوج کا افسر اور 5 جوان شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں پیش آیا۔ بزدل امن دشمنوں نے چھپ کر وار کرتے ہوئے بارودی سرنگ کا دھماکا کیا جس میں پاک فوج کے سپوتوں نے جام شہادت نوش کر لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک کے قریب سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو بارودی سرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے سے پاک فوج کے افسر اور 5 جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے میں 24 سالہ کیپٹن عمر فاروق، نائب صوبیدار ریاض احمد، نائب صوبیدار شکیل آزاد، حوالدار یونس خان، نائیک محمد ندیم اور لانس نائیک عصمت اللہ شہید ہوئے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

وزیراعظم عمران خان کی آرمی چیف سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے، جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے