ہفتہ , 8 اگست 2020
ensdur

شدید گرمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، عوام بلبلا اٹھے

لاہور کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا۔ کراچی کے کئی علاقوں میں بجلی کی بندش سے شہری پریشان۔

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی، گلشن اقبال، گلستان جوہر، پہلوان گوٹھ، صفورا میں بتی گل، لیاقت آباد، نیو کراچی، اختر کالونی، کشمیر کالونی، محمود آباد، منظور کالونی اور اطراف میں بھی مکینوں کا برا حال کر دیا۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا، دھرم پورہ، تاجپورہ، آر اے بازار، بیدیاں روڈ ڈیفنس، وحدت روڈ، گڑھی شاہو، داروغہ والا، مناواں، مرغزار کالونی میں بھی بتی گل، شہریوں نے شکوہ کیا کہ کم وولٹیج سے الیکٹرانک مصنوعات خراب ہونے لگیں، لیسکو کو متعدد بار شکایت درج کرائی لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق لاہور میں 220 کے وی غازی ٹرانسمیشن لائن میں خرابی ہوئی جس کے باعث 90 میگا واٹ کی لوڈ مینجمنٹ کے باعث 33 فیڈرز ایک وقت میں بند کئے گئے۔ اوکاڑہ سمیت کئی دیگر شہروں میں بھی بجلی وقفے وقفے سے جاتی رہی۔

 

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

بارش سے کےالیکٹرک کے 350 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے

کراچی میں آج ہونے والی بارش سے کےالیکٹرک کے 350 سےزائد فیڈر ٹرپ کرگئے، فیڈر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے