ہفتہ , 17 اپریل 2021
ensdur

سینیٹ انتخابات: پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد، فیصل واؤڈا کے کاغذات نامزدگی بحال

سینیٹ امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے جس میں مسلم لیگ نون کے رہنما پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نون لیگ کے رہنما پرویز رشید پنجاب ہاؤس کے نادہندہ ہیں، اس لیے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے ہیں۔

رہنما نون لیگ پرویز رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے تنقید برداشت نہیں ہوتی، میں تنقید کرتا ہوں اس لیے مجھے ایوان سے باہر رکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کے کاغذات نامزدگی بحال ہوگئے ہیں، تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واؤڈا کی سینیٹ کے انتخابات کے سلسلے میں جانچ پڑتال کے لیے الیکشن کمیشن آمد پر آج ہنگامہ آرائی ہوئی ہے۔

فیصل واؤڈا کی الیکشن کمیشن آمد کے موقع پر پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان آمنے سامنے آگئے جن کے درمیان جھگڑا بھی ہوا، ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔ ہنگامہ اضافی افراد کے الیکشن کمیشن کے اندر لے جانے پر ہوا۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹ کے امیدوار فیصل واؤڈا کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیئے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

میری گلی سے کوویڈ بھی ڈرتا ہے | وسعت اللہ خان

تحریر: وسعت اللہ خان پچھلے ایک برس کے دوران روزمرہ زندگی میں ایک شے ایسی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے