منگل , 13 اپریل 2021
ensdur

سینیٹ الیکشن گہماگہمی: آج کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری روز

سینیٹ انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے، امیدواروں کی حتمی فہرست 21 فروری کو جاری کی جائے گی۔ ملک بھر میں سینیٹ انتخابات کے لئے ووٹنگ 3 مارچ کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی ابتدائی فہرست 14 فروری کو جاری ہوگی، امیدواروں کی سکرونٹی 15 تا 16 فروری ہوگی، کاغذات نامزدگی پر اپیلیں 17 تا 18 فروری دائر ہوسکیں گی، امیدواروں کی حتمی فہرست 21 فروری کو جاری ہوگی، امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 22 فروری تک واپس لے سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں صوبائی اسمبلیاں اور پارلیمنٹ ہاوس کو پولنگ سٹیشن کا درجہ حاصل ہوگا، 48 نشستوں پر انتخابات کرائے گا۔

الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے ریٹرینگ افسران بھی مقرر کر دئیے۔ اسلام آباد کیلئے سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ ظفر اقبال حسین ریٹرننگ افسر مقرر جبکہ پنجاب کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان، سندھ کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان، خیبرپختونخوا کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ اور بلوچستان کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر محمد رازق ریٹرننگ افسر ہوں گے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم عہدوں سے استعفے مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیئے

پیپلز پارٹی نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم سے علیحدگی کے فیصلے پر مرحلہ وار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے