ہفتہ , 17 اپریل 2021
ensdur

سینیٹ الیکشن: پی ٹی آئی میں بھونچال، عامر لیاقت کا حفیظ شیخ کو ووٹ نہ دینے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کو  ووٹ نہ دینے کا اعلان کردیا ہے۔

نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے سینیٹ انتخابات میں حفیظ شیخ کو ووٹ دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کا رکن ہوں لیکن حفیظ شیخ کو ووٹ نہیں دوں گا۔

عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ حفیظ شیخ میری جماعت کے نہیں، پہلے جماعت میں آئیں، حلف اٹھائیں اور کچھ ماہ پارٹی میں گزاریں۔

یاد رہے پاکستان تحریک انصاف میں سینیٹ انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم پر شدید اختلافات سامنے آئے، پی ٹی آئی بلوچستان نے عبدالقادر کو سینیٹ ٹکٹ دینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا، جس پر عمران خان نے عبدالقادر کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

بعد ازان سینیٹ الیکشن کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم کے سلسلے میں بلوچستان کے بعد سندھ سے فیصل واوڈا اور سیف اللہ ابڑو پر بھی آواز اُٹھنے لگی۔

خیال رہے سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کاآج آخری روز ہے جبکہ سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ 3 مارچ کو ہو گی۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

محکمہ داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا

کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے