ہفتہ , 17 اپریل 2021
ensdur

سینیٹ الیکشن سے 3 دن قبل اہم اتحادی ناراض، ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کے ظہرانے میں شرکت سے معذرت کرلی

سینیٹ انتخابات سے تین دن قبل تحریک انصاف کے ظہرانے میں ایم کیو ایم نے آخری لمحات میں معذرت کرلی۔ وفاقی وزیر علی زیدی کہتے ہیں ایم کیو ایم والے اتحادی ہیں، مصروفیت کی وجہ سے نہیں آسکے۔

سینیٹ انتخابات سے قبل سندھ میں ڈرامائی موڑ، ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کے ظہرانے میں شرکت سےمعذرت کرلی، وفاقی وزیر اسد عمر اور پی ٹی آئی کی مقامی قیادت انتظار کرتی رہ گئی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد نے ظہرانے میں شرکت کی حامی بھری تھی۔

ظہرانے میں شرکت کیلئے جی ڈی اے کے اراکین حسب وعدہ پی ٹی آئی رہنماء محمود مولوی کی رہائش گاہ پر پہنچے، سینیٹ انتخابات سے قبل آج کی ملاقات کو بہت اہم قرار دیا جارہا تھا، ایم کیو ایم کے وفد کے انکار کے بعد کھانے پر ان کا انتظار نہیں کیا گیا، آج ہونے والے اجلاس میں فیصل واؤ ڈا بھی شریک ہوئے۔

وفاقی وزیر علی زیدی کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم والے ہمارے اتحادی ہیں، پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم سے ملاقات سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ان کی مصروفیت تھی اسی لیے نہیں آسکے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

میری گلی سے کوویڈ بھی ڈرتا ہے | وسعت اللہ خان

تحریر: وسعت اللہ خان پچھلے ایک برس کے دوران روزمرہ زندگی میں ایک شے ایسی …

ایک تبصرہ

  1. عوام کو ایک کڑور نوکریان دینے کا واعدہ کرکہ لاکہون کو بیروزگار کردیا نیازی سرکار نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے