منگل , 13 اپریل 2021
ensdur

سینیٹ الیکشن: خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریب ترین دوست کو تحریک انصاف کا ٹکٹ مل گیا

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب سے خاتون سینیٹر کیلئے خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرحت خان کو ٹکٹ دے دیا ہے۔ فرحت شہزادی نے پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں ۔

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ فرحت شہزادی کا سیاست میں کوئی تجربہ نہیں ہے۔ سینیٹ کا الیکشن لڑنے کیلئے ان کی واحد خوبی خاتون اول کی قریبی دوست ہونا ہے۔

پنجاب سے خواتین کی نشست پر سینیٹ کا ٹکٹ پانے والی فرحت شہزادی گوجرانوالہ سے ضلع کونسل کے سابق چیئرمین احسن اقبال کی اہلیہ ہیں اور خاتون اول کے نہایت قریب سمجھی جاتی ہیں۔ فرحت شہزادی بشریٰ بی بی کے عمران خان سے جنوری 2018 میں نکاح کی تقریب میں بھی شریک تھیں۔

بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی دو سینئر خواتین سیاستدان زرقا چوہدری اور نیلم شیخ کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ زرقا چوہدری اس سے پہلے بھی پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر سینیٹ کا الیکشن لڑ چکی ہیں لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکی تھیں۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم عہدوں سے استعفے مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیئے

پیپلز پارٹی نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم سے علیحدگی کے فیصلے پر مرحلہ وار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے