ہفتہ , 17 اپریل 2021
ensdur

سینیٹ الیکشن: آصف زرداری کی اسلام آباد آمد، وزیراعظم نے کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس مؤخر کردیا

سینیٹ انتخابات قریب، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، سینیٹ الیکشن میں کامیابی کیلئے وزیراعظم عمران خان نے بھی آئندہ تین روز پارلیمنٹ چمیبر میں بیٹھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اگلے دو روز پارلیمنٹ ہاؤس میں ارکان سے ملاقاتیں کرینگے۔

وزیراعظم اپنے ارکان اسمبلی کے مسائل سنیں گے اور خدشات دور کرینگے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات کے باعث ہفتہ وار کابینہ اجلاس بھی موخر ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب خبریں ہیں کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی سینیٹ الیکشن تک اسلام آباد میں قیام کا فیصلہ کر لیا ہے۔

آصف علی زرداری وفاقی دارالحکومت میں قیام کے دوران پی ڈی ایم رہنماؤں سے ملاقاتیں کرینگے۔ ان ملاقاتوں میں سینیٹ الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

محکمہ داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا

کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے