سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما لیاقت جتوئی نے انکشاف کیا ہے کہ چھ ماہ قبل پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے سیف اللہ ابڑو کو 35 کروڑ روپے کے عوض سینیٹ کا ٹکٹ دیا گیا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت جتوئی کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس خفیہ رکھا گیا جس میں من پسند افراد کو شامل کیا گیا، پرانی پی ٹی آئی کے ورکرز انتظار کرتے رہے، اور چھ ماہ قبل شامل ہونے والوں کو ٹکٹ دے دیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ کو اونچا اڑنے کا شوق ہے، اسی لیئے ڈرامہ بازیاں کررہے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ یا اس کا خاندان کرمنل ذہنیت نہیں رکھتے۔