سندھ ایمپلائیز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن (سیسی) نے صوبے بھر میں کاروبار میں آسانی کیلئے آن لائن رجسٹریشن اور کیلکشن کا آغاز کردیا ہے، سیسی نے اب تک 2.34 بلین روپے وصول کرلیئے ہیں۔
کمشنر سیسی محمد اسحاق مھر نے بتایا کہ ورلڈ بینک کے اشتراک سے صوبے میں ‘ایز آف بزنس’ کو مزید بہتر بنایا جارہا اور صوبے میں کاروبار کو مزید آسان بنادیا گیا ہے، اب تک صوبے میں تین لاکھ سے زائد سکیورٹی ورکرز اور اور تیرہ ہزار سے زائد فعال کاروباری یونٹ موجود ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب تاجر حضرات اپنے ملازمین کی سوشل سکیورٹی کی تفصیلات اور میں تبدیلی اور واؤچر آن لائن پورٹل پر درج کی جاسکتی ہیں۔