منگل , 19 جنوری 2021
ensdur

سیاست میں مداخلت بند ہو گی تو سب کو نظر آجائے گا، قمر زمان کائرہ

نجی ٹی وی کے پروگرام میں پاکستان پیپلزپارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سیاست میں مداخلت بند ہوگی تو سب کو نظر آجائے گا۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر سے پہلے آرمی چیف بھی سیاست میں مداخلت نہ کرنے کی بات کرچکے ہیں، ماضی میں فوج کا ملکی سیاست میں بہت کھلا عمل دخل رہا ہے، ماضی میں سب سے غلطیاں ہوئیں تسلیم کرلینا چاہئے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ آئندہ فوج کی سیاست میں مداخلت کا عمل ختم کردیا جائے تو یہ بھی خوش آئند ہے، کیا کوئی کہہ سکتا ہے عام انتخابات یا سینیٹ انتخابات میں مداخلت نہیں ہوئی۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان ہر معاملہ میں ناکام ہوگئے ہیں، اب اپوزیشن پر الزام لگا رہے ہیں کہ وہ فوج کو مجبور کررہی ہے، پی ڈی ایم نے فوج سے حکومت ختم کرنے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، پی ڈی ایم کے تین مطالبات ہیں کہ سیاسی نظام میں مداخلت نہیں ہونی چاہئے، انتخابات صاف و شفاف ہوں او ر ادارے آئین کے تحت اپنا کام کریں، ہمیں قومی اداروں کا احترام ہے ان کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔

صدر پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سیاست میں مداخلت بند ہوجائے گی تو سب کو نظر آجائے گا، ملاقاتیں اوررابطے ہوتے رہتے ہیں، سب اپنے راستے درست کرنے کی کوشش کریں۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

پی ڈی ایم کا پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر پر الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور پاور شو

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے