ہفتہ , 17 اپریل 2021
ensdur

سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس میں حکومت کی رائے سے اختلاف اور اپوزشن جماعتوں کے موقف سے اتفاق کیا، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا صدارتی آرڈیننس سے متعلق فیصلہ اپوزیشن جماعتوں اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھنے والوں کی فتح ہے۔ سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس پر صدر کے رائے سے اتفاق نہیں کیا۔

سندھ اسمبلی میں میڈیا کارنر پر سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق سندھ حکومت کا موقف بیان کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ خوشی ہے سپریم کورٹ نے اپوزشن جماعتوں کے اصولی موقف سے اتفاق کیا ہے، پی ٹی آئی اب بلیک میلنگ اور دباؤ ڈالنے کا حربہ استعمال کرسکتی ہے۔

مرتضٰی وہاب نے کہا کہ اب الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ صاف اور شفاف سینٹ انتخابات کو یقینی بنائے، عمران خان کو اندازہ تھا کہ ان کی کارکردگی کی وجہ سے ان کے اراکین نالاں ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کو آفر کی ہے اب فیصلہ کرنا ان کا کام ہے تاہم وزیر اعظم نے کراچی سے کیا  گیا کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

محکمہ داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا

کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے