منگل , 13 اپریل 2021
ensdur

سپریم کورٹ ازخود نوٹس: سندھ میں وینٹی لیٹرز کی تعداد 484، خیبر پختونخواہ میں صرف 55، جبکہ پنجاب کی 11 کروڑ آبادی کیلئے صرف 130 وینٹی لیٹرز ہونے کا انکشاف

پاکستان کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبہ پنجاب کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتالوں میں صرف 130 وینٹی لیٹرز ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

کورونا ازخود نوٹس کیس میں پنجاب حکومت نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ  ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتالوں میں صرف 130 وینٹی لیٹرز  ہیں۔

جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق ڈی ایچ کیو اسپتالوں کے لیے مزید 100 وینٹی لیٹرز جلد  پہنچ جائیں گے جبکہ صوبے کے تمام اسپتالوں میں او پی ڈیز فعال ہیں۔

خیبرپختونخوا میں بھی صرف 55 وینٹی لیٹرز ہونے کا انکشاف

دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے بھی کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ صوبے بھر  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتالوں میں صرف 55 وینٹی لیٹرز ہیں۔

سندھ میں سب سے زیادہ 484 وینٹی لیٹرز موجود

سندھ حکومت نے بھی کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے، رپورٹ کے مطابق سندھ میں وینٹی لیٹرز کی تعداد سب سے زیادہ ہے، سندھ میں وینٹی لیٹرز کی تعداد 484 ہے، ان میں سے 353 درست حالت میں ہیں، 52 خراب حالت میں ہیں، جبکہ 43 مختلف اسپتالوں میں انسٹال کیئے جارہے ہیں، اور مزید 21 وینٹی لیٹرز خریدے جارہے ہیں۔

بلوچستان حکومت نے تاحال جواب داخل نہیں کرایا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بھی ازخود نوٹس پر اپنا جواب جمع کرادیا ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور مہلک وائرس سے تحفظ کے لیے متفقہ فیصلے اور اقدامات کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کورونا وائرس سے متعلق اقدامات پر ازخود نوٹس لیا تھا اور وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کو نوٹسز جاری کیے تھے جبکہ ازخود نوٹس پر سماعت 13 اپریل کو ہوگی۔

این ڈی ایم اے کے جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان بھر کے تمام نجی و سرکاری ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کی تعداد 3817 ہے، جبکہ سندھ میں 1550 وینٹی لیٹرز موجود ہیں، پنجاب میں وینٹی لیٹرز کی کل تعداد 1650 ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم عہدوں سے استعفے مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیئے

پیپلز پارٹی نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم سے علیحدگی کے فیصلے پر مرحلہ وار …

2 تبصرے

  1. See the health facility of Atomic power?

  2. سیدسعادت علی شاہ بخاری

    سندھ والے چور تو اچھے نکلے۔پنجاب کی آبادی گیارہ کروڑ پر وینٹلیٹر 130
    سندھ سب سے آگے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے