منگل , 4 اگست 2020
ensdur
اہم خبریں

سوشل میڈیا پر وزیراعظم کے خلاف کیوں بولے؟ پی ٹی آئی کے سپورٹر اور اسکے بیٹے کو میانوالی پولیس نے دھرلیا

سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف کیوں بولے؟ پاکستان تحریک انصاف کے سپورٹر اور ان کے بیٹے کو پولیس نے دھرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے حلقہ انتخاب اور ضلع میانوالی کے علاقے داؤد خیل میں پاکستان تحریک انصاف کے پرانے ورکر تاج خان نے بجلی کا بل زیادہ آنے پر سوشل میڈیا پر وزیر اعظم عمران کے خلاف غصے کا اظہار کیا تھا، جس پر داؤد خیل پولیس نے بزرگ شہری اور ان کے بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

واضح رہے تاج خان اور ان کا بیٹا تحریک انصاف کے سپورٹر اور ورکر ہیں، پولیس سے بار بار موقف لینے کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ نہیں ہوسکا۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم ہیڈ عمران غزالی وزارت اطلاعات کے ‘ڈیجیٹل میڈیا ونگ’ کے جنرل مینجر مقرر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے میرٹ پر تعیناتیوں کے دعوے اقربا پروری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے