گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سندھ صوبے کے لوگوں پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کی وجہ سے وہ عالمی وبا کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایک نجی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اندرون سندھ کے لوگ کم پڑھے لکھے ہیں، اور وہ میرے نزدیک آئے، اس سے میں کورونا سے متاثر ہوا ہوں۔
واضح رہے گورنر سندھ، صوبے بھر کے دوروں پر ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہ صرف بزرگ افراد سے ملتے رہے بلکہ سندھ بھر میں احساس سینڑز کا دورہ کرتے رہے اور پارٹی کے پروگرام بھی اٹینڈ کرتے رہے۔
واضح رہے صوبہ سندھ میں آج کورونا کے مزید 404 کیسز رپورٹ ہوئے اور 8 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں، صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 5695 ہوگئی ہے جب کہ اب تک کل 100 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔