اتوار , 28 فروری 2021
ensdur

سندھ کے بعد پنجاب حکومت نے بھی ایکسپو سنٹر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے 900 بستروں پر مشتمل خصوصی فیلڈ ہسپتال قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور (سماچار نیوز) سندھ کے بعد پنجاب حکومت نے بھی ایکسپو سنٹر لاہور میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے 900 بستروں پر مشتمل خصوصی فیلڈ ہسپتال قائم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اہم فیصلے سامنے آ رہے ہیں جن میں اس فیلڈ ہسپتال کا قیام بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت اور پی ڈی ایم اے کیلئے تقریبا ً8 ارب روپے کے فنڈزکا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدا ر کی ہدایت پر محکمہ خزانہ نے ہنگامی بنیادوں پر فنڈز کا اجراء بھی کردیا، ڈاکٹروں اورہیلتھ پروفیشنلز کے مسائل کے حل کیلئے بھی کمیٹی بنا دی گئی ہے،عثمان بزدار نےچیف منسٹر ایمرجنسی فنڈ کے قیام کا اعلان بھی کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ لاہور میں 8ہوٹلوں میں 880بیڈز کی نشاندہی کرلی گئی ہے، ضرورت پڑنے پر انہیں استعمال کیا جاسکے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہسپتالوں میں ماسک اوردیگر ضروری سامان فوری مہیا کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

کوئٹہ: لاپتا اے این پی رہنما اسد خان اچکزئی کی لاش برآمد

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) بلوچستان کے کئی ماہ سے لاپتہ سیکرٹری اطلاعات  اسد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے