جمعرات , 4 مارچ 2021
ensdur

سندھ میں پی ٹی آئی کو مسلسل شکست کا سامنا، تھرپارکر میں پیپلز پارٹی کے امیر علی شاہ فاتح

پچھلے ایک ماہ میں سندھ میں ہونے والے چوتھے انتخابات میں پی ٹی آئی کو شکست، تھرپارکر میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 221 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار امیر علی شاہ ایک لاکھ 2 ہزار 232 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ جبکہ ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے نظام الدین 52 ہزار 522 ووٹ ہی حاصل کرسکے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 221 تھرپارکر 1 پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا۔ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے امیدواروں سمیت 12 امیدوار مدمقابل تھے۔ پیپلز پارٹی کے پیر امیر علی شاہ کامیاب رہے اور پی ٹی آئی کے نظام الدین دوسرے نمبر پر رہے۔

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے تھر پار کر کے ضمنی انتخاب کے پر امن انعقاد پر مُسرت کا اظہار کرتے ہوئے سندھ کی انتظامی مشینری کو سراہا ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب کرائیں گے: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے