اتوار , 20 ستمبر 2020
ensdur

سندھ حکومت کے جانب سے صوبہ بھر میں بارش سے متاثرہ علاقوں کیلئے 700 ملین کی گرانٹ منظور

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کاموں کے لیے 700 ملین روپے گرانٹ کی منظوری دے دی ہے، جبکہ متاثرہ لوگوں کے مویشیوں کے لیے خوراک، مچھردانیاں، خیموں اور چارے کی تقسیم کی مناسب فراہمی کے لیے ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔

سید مراد علی شاہ  کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، اس دوران اویر اعلیٰ سندھ کی جانب سے صوبے میں بارش سے متاثرہ تمام اضلاع میں امدادی کاموں کا جائزہ  لیا گیا۔

اجلاس میں مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو / ریلیف کمشنر قاضی شاہد پرویز و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

سید مراد علی شاہ نے اجلاس کو بتایا کہ پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردری کے ہمراہ بارش سے متاثرہ اضلاع، کراچی، میر پورخاص، عمرکوٹ، تھرپارکر، سانگھڑ اور بدین کا دورہ بھی کیا  ہے اور دیکھا کہ لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ دیہی علاقوں کے لوگ اپنے مویشیوں کے لیے چارے اور مچھر دانیوں کا مطالبہ کررہے ہیں، امدادی کاموں کے لیے فنڈز کی پوزیشن کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے سیکریٹری خزانہ حسن نقوی کو فوری طور پر 700 ملین روپے جاری کرنے اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور پی ڈی ایم اے کو فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ ان کا محکمہ اور پی ڈی ایم اے بارش سے متاثرہ لوگوں کی ہر طرح سے مدد کرے گا لیکن جہاں تک چارہ اور جانوروں کو مدد کی فراہمی کا تعلق ہے تو یہ محکمہ لائیو اسٹاک کا کام ہے۔

اس پر چیف سیکریٹری ممتاز شاہ نے کہا کہ محکمہ لائیو اسٹاک نے پہلے ہی ملیر، سرجانی، بدین، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ اور تھرپارکر میں اپنے ویٹنری کیمپ لگا رکھے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ وہ بارش سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے فنڈز کا بندوبست کرنے اور جلد سے جلد ان کی بحالی کے منصوبے پر عمل پیرا چاہتے ہیں۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

عاصم باجوہ نے بلوچستان میں سازش کی، نواز شریف

پیپلز پارٹی کی میزبانی میں منعقد آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے