جمعہ , 10 جولائی 2020
ensdur
CORONAVIRUS PAKISTAN
243599
  • Sindh 100900
  • Islamabad 13829
  • KP 29406
  • Punjab 85261
  • Balochistan 11052
  • GB 1619
  • AJK 1485
  • DEATH 5058

سندھ حکومت کورونا ٹیسٹ مفت کر رہی ہے، وزیر صحت سندھ

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے، سندھ حکومت کورونا ٹیسٹ مفت میں کر رہی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے کہا کہ نجی اسپتال کورونا ٹیسٹنگ فیس 8 ہزار روپے تک لے رہے ہیں، جبکہ سندھ حکومت یہ ٹیسٹ مفت میں کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے کہ اکتوبر تک کورونا کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے، اس وجہ سے ہم آئی سی یو اور ہائی ڈپینڈینسی یونٹ کی تعداد میں اضافہ کر رہے ہیں۔

عذراپیچوہو نے بتایا کہ سندھ حکومت علاج معالجے کے لیے صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے کام کررہی ہے۔

واضح  رہے کہ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 72 ہزار 656 ہو چکی ہے، جبکہ 1 ہزار 124 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

بشکریہ جیو نیوز

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

سنتھیا یقیناً کسی ایجنڈے پر آئی ہے: لطیف کھوسہ

سابق گورنر پنجاب، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وکیل لطیف کھوسہ کا کہنا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے