ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات مرتضیٰ وہاب نے انفیکشن ڈیزیز اسپتال قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مشیر قانون و ماحولیات مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ 400 بستروں کا انفیکشن ڈیزیز اسپتال صوبائی حکومت کی جانب سے جلدفعال ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلاانفکشن ڈیزیز ادارہ ہوگا،اس کے علاوہ اسپتال میں کورونا سے نمٹنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔
مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ چند روز سے سیاسی مخالفین نے سندھ حکومت کے خلاف پروپیگنڈا مہم شروع کر رکھی ہے، تاثر دیاجارہاہے کہ سندھ کے اسپتالوں کی حالت خراب ہے۔
مشیر قانون و ماحولیات کا مزید کہنا تھا کہ ہم پروپیگنڈہ سے گھبرا کر عوامی خدمت کے منصوبے ترک نہیں بلکہ مزید بڑھا رہے ہیں، ناقدین جان لیں سندھ واحد صوبہ ہے جہاں کڈنی، لیور کورنیا کا ٹرانسپلانٹ مفت کیاجاتاہے، سندھ پاکستان کا واحد صوبہ ہے جس نے کارڈیک کیئر سہولیات میں مثال قائم کی۔