حکومت سندھ نے کاروباری مراکز اور ریسٹورانٹس ہفتے میں چھ دن بالترتیب رات 8 بجے اور 11 بجے تک کھولنے کی اجازت دیدی، سندھ حکومت نے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کی پابندیاں ختم کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ تاہم شادی ہالز اور سکولز 15 ستمبر تک بند رہیں گے۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کاروباری مراکز صبح 6 بجے سے کھولنے کی اجازت ہوگی، اس کے علاوہ سینما، پارکس، گراؤنڈز، بیوٹی پارلرز بھی کھولے جاسکیں گے۔
واضح رہے کہ ترجمان وزیرِ اعلیٰ ہاؤس نے کہا تھا کہ سندھ میں 10 اگست سے کاروباری، تجارتی اور صنعتی سرگرمیاں بحال کر دی جائیں گی۔