پیر , 30 نومبر 2020
ensdur

سندھ حکومت آرزو راجہ کے فیصلے کی نظرثانی کیلئے عدالت سے رجوع کرے گی، بلاول بھٹو

سندھ حکومت نے کم عمری میں شادی کے آرزو راجہ کیس کے فیصلے پر نظر ثانی کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ سندھ حکومت کم عمری میں شادی کے آرزو راجہ کیس کے فیصلے پر نظرثانی کیلئے عدالتوں سے رجوع کرے گی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ آرزو راجہ کیس میں اگر معزز عدالت کو شبہات ہیں تو انہیں دور کیا جائے گا۔ سندھ حکومت کے اپنے دائرہ کار میں انصاف کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔

چیئر مین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم نے کم عمری میں شادی کے حوالے سے جو قانون سازی کی ہے، اس پر عملدرآمد کیلئے ہر ممکن جدوجہد کریں گے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

خواب گاہ میں ریت | افشاں احمد

تحریر: افشاں احمد اردو زبان کے متعلق بات ہو تو ذہن غیر ارادی طور پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے