جمعرات , 4 مارچ 2021
ensdur

سندھ اور بلوچستان کیلئے گیس مہنگی، صارفین پر 14 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا

سندھ، بلوچستان کیلئے گیس مہنگی، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گیس صارفین کیلئے فیصلہ جمعہ کو جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

اوگرا نےسندھ اور بلوچستان کے صارفین کیلئے گیس مزید مہنگی کرنےکا فیصلہ کردیا-اوگرا نے سوئی سدرن کیلئے گیس کے اوسط ٹیرف میں 39 روپے 89 پیسے فی ایم ایم بی ٹو اور میٹر چارجز میں ایک سو فیصد اضافے کی منظوری دیدی اوگرا نے سوئی سدرن کیلئے گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔

اوگرا نے سندھ اور بلوچستان کے صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کا اطلاق یکم ستمبر 2020سے کرنے کی سفارش کی ہے۔

اوگرا کی سفارش کے مطابق اضافے کا صارفین پر 14 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ منتخب کرائیں گے: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے