اتوار , 20 ستمبر 2020
ensdur

سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر تین لاکھ سے زائد آوازیں #SindhIsNotColonyIK

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر تین لاکھ سے زائد ٹوئیٹس کرکے سندھ کے لوگوں نے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے والی سوچ کو مسترد کردیا ہے۔ سندھ کالونی نہیں ہے عمران خان۔ کے ٹرینڈ میں سندھ کی نام ور سیاسی۔ سماجی۔ علمی۔ ادبی اور صحافتی شخصیات نے حصہ لیا۔ جمع کے روز صبح سے رات بارہ بجے تک جاری رہنے والے اس ٹرینڈ میں تین لاکھ سے زائد ٹوئیٹس ہوئے۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ کراچی نہ صرف سندھ کا دارالخلافہ ہے بلکہ ہزاروں برسوں کی تاریخ اور تہذیب کی امین ہے کراچی کے خلاف اس قسم کی بھونڈی پروپیگنڈہ بند کیا جائے۔ ٹوئیٹر پر لوگوں نے وزیر اعظم عمران۔ وفاقی حکومت اور ریاست کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ٹوئیٹر پر دن بھر کراچی کالونی نہیں والا ٹرینڈ پاکستان کا ٹاپ ٹرینڈ رہا۔ جس میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی۔ جی ڈی اے کے سیکرٹری جنرل ایاز لطیف پلیجو۔ پیپلز پارٹی کے عاجز دھامراہ، وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی جاوید نایاب لغاری۔ ادیبوں دانشوروں نورالہدی شاہ۔ عرفانہ ملاح۔ امر سندھو۔ جاوید قاضی۔ ضمیر گھمرو۔ قوم پرست رہنما نواز خان زنئور۔ امیر بھمبھرو۔ رخسانہ پریت۔ تانیہ پلیجو۔ علی خواجہ۔ الاہی بخش بکک۔ سسی ظفر۔ صحافیوں سعید سانگری۔ خدا ڈنو شاہ۔ عاجز جمالی۔ دودو چانڈیو۔ سول سوسائٹی سے سندھو نواز۔ شیریں کھوکھر۔ اقصی کینجھر۔ وینگس منگی۔ رفیق منگی۔ وحیدالزمان۔ رب نواز بلوچ سمیت ہزاروں افراد نے اس ٹرینڈ میں حصہ لیا۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

بلاول بھٹو زرداری کے بتائے گئے دھماکہ خیز اِنکشافات سچ ہیں یا جھوٹ؟

رپورٹ: امام بخش آپ بلاول بھٹو زرداری کو سخت ناپسند کرتے ہیں یا پھر دل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے