ہفتہ , 8 اگست 2020
ensdur

سعید غنی، پی ٹی آئی کے شہید ایم پی اے کے بھائی کا 164 کا بیان سامنے لے آئے

صوبائی وزیر تعلیم و محنت سندھ سیعد غنی، پاکستان تحریک انصاف کے شہید ایم پی اے انعام اللہ گنڈاپور کے بھائی اسرار اللہ گنڈاپور کا 164 کا بیان سوشل میڈیا پر شئر کردیا۔ اسراراللہ گنڈاپور کے بیان کے مطابق ان کے بھائی پر حملہ تحریک انصاف کے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور اور اس کے بھائی عمر امین گنڈاپور نے کروایا۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسراراللہ گنڈاپور کے بیان کی کاپی شئر کرتے ہوئے سعید غنی نے لکھا ‘یہ انعام اللہ گنڈاپور جو PTI کے شہید MPA اسرار اللہ گنڈاپور کے بھائی ہیں، کا 164 کا بیان ہے جسمیں وہ خود کش حملے کا ذمہ دار PTI کے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور اور اسکے بھائی عمر امین گنڈاپور کو قرار دے رہے ہیں۔’

واضح رہے کچھ روز قبل وفاقی وزیر مراد سعید نے عزیر بلوچ کا 164 کا بیان قومی اسمبلی لے کر آئے تھے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

مغل اعظم اور پانچ اگست | وسعت اللہ خان

تحریر: وسعت اللہ خان اس پانچ اگست کو بابری مسجد کے ملبے پر رام مندر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے