منگل , 4 اگست 2020
ensdur
اہم خبریں

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے

سعودی عرب سمیت خلیجی ریاستوں میں آج عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے، مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں روح پرور اجتماعات ہوئے۔ حاجیوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے نماز عید ادا کی۔

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت سعودی عرب میں نماز عید کے اجتماعات کے موقع پر سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا اور احتیاطی تدابیر پر مکمل عملدرآمد کیا گیا۔ اس موقع پر اسلام کی سربلندی، امت مسلمہ کی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

متحدہ عرب امارات، مصر، کویت، اردن، بحرین اور قطر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔ انڈونیشیا، ایران، مصر اور ملائیشیا میں بھی عید سادگی سے منائی جا رہی ہے، لوگ سنت ابراہمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کر رہے ہیں۔

یورپ اور امریکا میں بھی مسلمان آج عید منا رہے ہیں۔ ترکی کی تاریخی مسجد آیا صوفیہ میں بھی نماز عید کا اجتماع ہوا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر ایس او پیز کا بھی خیال رکھا گیا۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم ہیڈ عمران غزالی وزارت اطلاعات کے ‘ڈیجیٹل میڈیا ونگ’ کے جنرل مینجر مقرر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے میرٹ پر تعیناتیوں کے دعوے اقربا پروری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے