سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹرمحمد العبدالعالی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ویکسین کے لیے رجسٹریشن کرانے والوں کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہورہا ہے۔
ترجمان وزارت صحت کا مزید کہنا تھاکہ اب تک 7 لاکھ سے زیادہ افراد نے خود کو ویکسین لینے کے لیے وزارت کی ایپ پر رجسٹرکرایا ہے.
انہوں نے اس امرکی بھی یقین دہانی کرائی کہ ویکسین مکمل طور پر محفوظ اور کورونا وائرس کے خلاف جسم میں قوت مدافعت پیدا کرنے کی صلاحیت کی حامل ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاو ویکسین کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ فائزربائیونٹک ویکسین کے کلینکل ٹرائل کیے گئے ہیں جن میں کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کے موثر ہونے کے بعد اور تمام رپوٹوں کا باریک بینی سے تجزیہ کیے جانے کے بعد ہی مملکت کے لیے سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے منظوری جاری کی گئی تھی۔