منگل , 24 نومبر 2020
ensdur

سعودی شہری نے گاڑی مسجد الحرام کے دروازے سے ٹکرا دی

سعودی عرب میں ایک شہری نے تیز رفتار گاڑی مسجد الحرام کے دروازے سے ٹکرا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مکہ مکرمہ میں  شہری نے تیز رفتار گاڑی مسجدالحرام کے بیرونی دروازے سے ٹکرا دی, میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کی رات پیش آئے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سوشل میڈیا پرجاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ تیز رفتار کار پلاسٹک کی رکاوٹوں کو توڑتی ہوئی مسجد کے بیرونی دروازے سے جا ٹکرائی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کا ذہنی توازن درست نہیں ہے جبکہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

اینٹی انکروچمنٹ میں تعینات خاتون اہلکار کا مرد اہلکاروں پر ہراسانی کا الزام

کراچی میں محکمہ اینٹی انکروچمنٹ میں تعینات خاتون اہلکار نے ادارے کے اکاؤنٹینٹ اور دیگر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے