منگل , 13 اپریل 2021
ensdur

سرکاری زمینوں پر قبضہ، اینٹی کرپشن کی تحقیقات کے بعد پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نیب کے ریڈار پر

اینٹی کرپشن کی تحقیقات کت بعد تحریک انصاف سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ بھی نیب کے ریڈار پر آگئے۔

ذرائع کے مطابق نیب نے پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی اور سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کے خلاف 253 ایکڑ سرکاری زمین پر قبضے و غیر قانونی فروخت کی انکوائری شروع کردی ہے۔ اینٹی کرپشن ایسٹ نے گزشتہ برس چیف سیکرٹری سے اندراج مقدمہ کی اجازت مانگی تھی، اینٹی کرپشن کی رپورٹ میں حلیم عادل شیخ ،ان کے بڑے بھائی، بیٹے، ڈپٹی کمشنر ملیر اور محکمہ ریونیو کے دیگر افسران کو بھی ملزم ٹھہرایا گیا تھا۔ نیب حکام نے اینٹی کرپشن سے تحقیقات کی مکمل فائل اور دیگر شواہد طلب کرلئے ہیں۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم عہدوں سے استعفے مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیئے

پیپلز پارٹی نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم سے علیحدگی کے فیصلے پر مرحلہ وار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے