اتوار , 28 فروری 2021
ensdur

سرکاری اسکول کے ایک کمرے کی چھت گرگئی، وزیر تعلیم سکول کے دورے پر پہنچ گئے، فوری مرمت کی ہدایات

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی ریڑھی گوٹھ میں گورنمنٹ پرائمری اسکول محمد امین جت اسکول پہنچ گئے.

مذکورہ اسکول کے ایک کمرے کی چھت گذشتہ روز گری تھی.

صوبائی وزیر نے مذکورہ اسکول کا دورہ کیا اور گرنے والی چھت کے باعث کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہ ہونے پر اللہ کا شکر ادا کیا.

صوبائی وزیر نے فوری طور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو مذکورہ اسکول کا ورکس اینڈ سروسس کے ذریعے انسپیکشن کروانے کی ہدایات جاری کی.

سعید غنی نے اسکول کے تمام کمروں کا دورہ کیا اور اسکول کی عمارت کا جائزہ لیا.

صوبائی وزیر سعید غنی  نے کہا کہ اسکول میں بچوں کی تعداد کے پیش نظر اسکول میں کمزور کمروں کی چھتوں کے ساتھ ساتھ نئے کمرے بھی بنائیں جائیں گے.

صوبائی وزیر نے ریڑھی گوٹھ میں دیگر پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کا بھی دورہ کیا.

صوبائی وزیر نے لٹھ بستی میں قائم متعدد سرکاری اسکولوں کا بھی دورہ کیا اور وہاں تدریسی عمل کا جائزہ لیا.

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی اسکول میں بچوں کے ساتھ گھل مل گئے اور ان کے ساتھ ڈیسک پر بیٹھ گئے اور بچوں سے مختلف سوالات کئے.

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

کوئٹہ: لاپتا اے این پی رہنما اسد خان اچکزئی کی لاش برآمد

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) بلوچستان کے کئی ماہ سے لاپتہ سیکرٹری اطلاعات  اسد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے