ہفتہ , 17 اپریل 2021
ensdur

سردار اختر مینگل کی پی ٹی آئی ناراض رہنما سردار یار محمد رند سے ملاقات

کوئٹہ میں بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل کی پارلیمانی وفد کے ہمراہ سردار یار محمد رند سے ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق اتحادی اور بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل، جو حالیہ عرصے کے دوران اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے ہیں، نے پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر اور صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند سے اہم ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں 3 مارچ ہونےوالےسینیٹ الیکشن سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تفصٰلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سردار اختر مینگل کے ہمراہ انکی پارٹی کےاراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

محکمہ داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا

کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے