منگل , 19 جنوری 2021
ensdur

سانحہ مچھ: آج بلاول بھٹو اور مریم نواز شہداء کے لواحقین سے ملاقات کیلئے کوئٹہ جائیں گے

ہزارہ برادری کے شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز آج کوئٹہ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے ترجمان کے مطابق پاکستان بلاول بھٹو مغربی بائی پاس پر ہزارہ کیمونٹی کے دھرنے میں جائیں گے اور سانحہ مچھ کے مقتولین کے ورثاء سے تعزیت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ پیپلز پارٹی کے وفد میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سندھ کابینہ کے ارکان بھی شامل ہوں گے۔

اُدھر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز جمعرات کو کوئٹہ جائینگی، دورے کے دوران ہزارہ برادری کے شہدا کے لواحقین سے ملاقات کریں گی جبکہ ہزارہ برادری کے شہدا کے لواحقین سے اظہار افسوس بھی کریں گی۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کے ساتھ پارٹی سیکرٹری جنرل احسن اقبال، سینیٹر پرویز رشید، انجینئر خرم دستگیر، رانا ثنا اللہ ، کیپٹن صفدر، مریم اورنگزیب اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر بھی ہمراہ ہوں گے۔

لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز شریف کے ہمراہ جانے والا وفد سابق وزیر اعظم نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف کی جانب سے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرے گا۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

پی ڈی ایم کا پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر پر الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور پاور شو

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے