ہفتہ , 17 اپریل 2021
ensdur

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا اراکین اسمبلی کے نام خط

سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے سینٹ الیکشن میں ووٹ مانگنے کے لئے تمام اراکین قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا۔

یوسف رضا گیلانی نے خط میں کہا کہ ارکان قومی اسمبلی 3 مارچ کے سینیٹ الیکشن کے لیے انہیں ووٹ دیں، آج کیے گئے فیصلے مستقبل کی سمت طے کریں گے، سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا، 1985ء سے پارلیمان کا حصہ ہوں، 4 دہائیوں کا سیاسی سفر سب کے سامنے ہے۔

سابق وزیر اعظم نے خط میں تحریر کیا کہ بطور وزیراعظم حزب اختلاف کیلئے وزیراعظم ہاؤس کے دروازے کھلے رکھے، سینیٹ الیکشن کے لئے یکجہتی کی ضرورت ہے، پارلیمان کے تقدس کے لیے اکٹھے ہونا ہے، سیاسی و نظریاتی اختلاف جمہوریت کا حسن ہیں، الیکشن اپنی انا کی تسکین یا کسی حکومت کے خلاف نہیں لڑ رہا۔

یوسف رضا گیلانی کا آخر میں کہنا تھا کہ امید ہے 3 مارچ کو میری زندگی اور میرے کردار کو مدنظر رکھ کر ارکان فیصلہ کریں گے، اپنے اور اس پارلیمان کے حق میں فیصلہ کریں گے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

محکمہ داخلہ نے کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک کردیا گیا

کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بلاک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے