ہفتہ , 23 جنوری 2021
ensdur

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی راولپنڈی میں انتقال کرگئے

سابق وزیراعظم پاکستان میر ظفراللہ خان جمالی انتقال کرگئے۔

میر ظفراللہ خان جمالی دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ گزشتہ رات دل کی تکلیف کے باعث ان کو راولپنڈی میں آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (اے ایف آئی سی) اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگئے۔ میر ظفراللہ خان جمالی کو رواں سال مئی میں کورونا بھی ہوا تھا۔

ظفر اللہ خان جمالی یکم جنوری 1944ء کو بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کے گاؤں روجھان جمالی میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے تاریخ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی تھی۔ وہ بلوچستان سے منتخب ہونے والے پاکستان کے واحد وزیراعظم تھے۔

وہ ق لیگ کی طرف سے 21 نومبر 2002 کو وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے اور 26 جون 2004ء کو عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ 2018 کے الیکشن سے قبل انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا تھا۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

دن نثار کیے جا ، سب پے وار کیے جا | وسعت اللہ خان

تحریر: وسعت اللہ خان جھے واقعی سمجھ میں نہیں آتا کہ حکومتوں کو گڈگورننس کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے