کرکٹ زمبابوے نے دورۂ پاکستان کی تصدیق کر دی، مہمان ٹیم اکتوبر نومبر میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلے تین ون ڈے میچز 30ا کتوبر، یکم نومبر اور 3 نومبر کو کھیلے جائیں گے، یہ میچز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہوں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے تین ٹی ٹوئنٹی میچز 7، 8 اور 10 نومبر کو کھیلے جائیں گے، سیریز کے لیے زمبابوے نے ابتدائی طور پر 25 کھلاڑیوں کا کیمپ میں طلب کر لیا ہے۔