اتوار , 20 ستمبر 2020
ensdur

ریپ کے مجرموں کا آپریشن کرکے انھیں‌ ناکارہ کردینا چاہیے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موٹروے واقعہ نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ بچوں اور خواتین سے زیادتی کرنیوالوں کو سرعام پھانسی پر لٹکانا یا ایسے لوگوں کی کیسٹریشن ہونی چاہیے،ان کا آپریشن کرکے انھیں‌ ناکارہ کر دینا چاہیے تاکہ آئندہ ایسی حرکت نہ کر سکیں۔

نجی ٹیلی وژن کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موٹروے واقعہ کے بعد سب نے کہا کہ اب ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے کچھ نہ کچھ کرنا چاہیے۔ زیادتی کرنیوالے جیل سے باہر آ کر پھر وہی کام کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ موٹروے واقعے نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ہر کوئی سوچتا ہے کہ اس خاتون کی جگہ ہماری بہن اور بیٹی بھی ہو سکتی تھی۔ اس کی سب کو اتنی تکلیف ہوئی۔

عمران خان نے کہا کہ اقتدار سنبھالا تو آئی جیز کی بریفنگ سے حیران ہوا۔ بہت سے زیادتی کیسز تو رپورٹ ہی نہیں ہوتے۔ معاشرے میں فحاشی بڑھے تو سیکس کرائم بڑھتا ہے، جس سے خاندانی نظام تباہ ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ خواتین اور بچوں سے زیادتی کے مرتکب مجرموں کو سرعام پھانسی یا ان کی کیسٹریشن ہونی چاہیے۔ لیکن ہم نے اس معاملے پر ڈسکس کیا تو ہمیں بتایا گیا کہ یہ اقدام اٹھانے سے ہمیں تجارتی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادتی کے مجرم کی کیسٹریشن ہونی چاہیے۔ ایسے مجرم کی سرجری کرکے اسے ناکارہ کر دینا چاہیے۔

تعارف Editor

یہ بھی چیک کریں

عاصم باجوہ نے بلوچستان میں سازش کی، نواز شریف

پیپلز پارٹی کی میزبانی میں منعقد آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے